بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

“طوبیٰ اب بھی اگر میرے شوہر کی زندگی میں واپس آناچاہیں تو۔۔۔” عامر لیاقت کی تیسری بیوی کا حیران کن بیان سامنے آگیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی سیدہ دانیہ شاہ نے عامر لیاقت کی دوسری بیوی طوبیٰ انور کے متعلق کہا ہے کہ اگر وہ ان کے شوہر کی زندگی میں واپس آناچاہتی ہیں تو انہیں کوئی اعتراض نہیں۔

عامر لیاقت حسین نے حال ہی میں اپنی تیسری اہلیہ سیدہ دانیہ شاہ کے ہمراہ ایک میگزین کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے طوبیٰ انور کی خلع اور دانیہ شاہ کی شوبز میں انٹری سے متعلق باتیں بتائیں۔انٹرویو کے دوران عامر لیاقت حسین نے بتایا کہ طوبیٰ ابھی بھی میری بیوی ہیں انہوں نے اپنے طور پر خلع کا دعویٰ دائر کیا ہوا ہے میں تو آج بھی ان کی عزت کرتا ہوں میں نے کبھی بھی طوبیٰ کو برے الفاظوں میں یاد نہیں کیا ان کے لیے گھر کے دروازے کھلے ہیں وہ جب جی چاہے آجائیں۔

میزبان نے دانیہ شاہ سے پوچھا آپ نے عامر لیاقت کو ایک اور شادی کرنے کی اجازت دی ہے لیکن جو لڑکی اپنے شوہر سے پیار کرتی ہے وہ تو نہیں چاہتی کہ اس کا شوہر مزید شادی کرے؟ اس سوال کے جواب میں دانیہ شاہ نے کہا جہاں میرے شوہر خوش ہوں گے وہاں میں خوش ہوں گی ان کی خوشی میں میری خوشی اور میری خوشی میں ان کی خوشی ہے۔

میزبان نے دانیہ سے ایک اور سوال پوچھا اگر کل طوبیٰ، عامر لیاقت کی زندگی میں واپس آگئیں تو آپ انہیں قبول کریں گی؟ اس  سوال کے جواب میں دانیہ نے کہا مجھے کوئی مسئلہ نہیں میں تو انہیں اپنی بڑی بہن سمجھوں گی۔عامر لیاقت نے اپنی تیسری بیوی دانیہ شاہ کے شوبز میں آنے سے متعلق کہا کہ میں دانیہ کو شوبز میں ساتھ لے کر آؤں گا۔ میں پہلے بھی اپنی بیوی کو ساتھ لے کر آیا تھا، انہیں شوبز میں متعارف کروایا تھا۔ میں دانیہ کو رمضان ٹرانسمیشن میں اپنے ساتھ لے کر آؤں گا۔ اس کے علاوہ میں اردو فلکس کے ساتھ کچھ ڈرامے کررہا ہوں تو ہوسکتا ہے کہ شاید میں دانیہ کو ان ڈراموں میں ساتھ لے کر آؤں۔انٹرویو کے دوران عامر لیاقت نے بتایا کہ وہ دانیہ کو ہنی مون پر تھائی لینڈ لے کر جائیں گے اور جب دانیہ سے پوچھا گیا کہ آپ کو کراچی کے لوگ کیسے لگے تو انہوں نے کہا کراچی کے لوگ تھوڑے سائیکو ہوتے ہیں۔ اس جواب پر عامر لیاقت اور میزبان ہنس پڑے۔