بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم نے پارٹی کی مرکزی قیادت کا اہم اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے پارٹی کی مرکزی قیادت کا اہم اجلاس طلب کرلیا ۔وزیر اعظم کی زیرصدارت مرکزی قیادت کا اجلاس آج شام 6 بجے بنی گالہ میں ہوگا ۔ملکی سیاست اور اپوزیشن کی حکومت مخالف بیانیہ کا جائزہ لیا جائے گا۔اپوزیشن کی ممکنہ تحریک عدم اعتماد اور لانگ مارچ کا جائزہ لیا جائے گا۔وزیر اعظم اتحادیوں سے معاملات پر پارٹی قیادت سے مشاورت کریں گے۔وزیراعظم عمران خان کی عوامی رابطہ مہم اور نئے جلسوں کو فائنل کیا جائے گا۔مارچ میں وہاڑی اور مظفر گڑھ جلسوں کی حتمی تاریخ کا تعین بھی کیا جائے گا۔وزیر اعظم پارٹی قیادت کو دورہ روس ،ممکنہ معاہدوں اور پوٹن سے ملاقات بارے اعتماد میں لیں گے۔