بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

رنویر سنگھ کے بچپن کا ایک بڑا خواب پورا ہوگیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف اداکار رنویر سنگھ کے بچپن کا ایک بڑا خواب پورا ہوگیا۔

رنویر سنگھ آج کل بہت خوش نظر آرہے ہیں کیونکہ اُن کا مشین گن کیلی، میٹ جیمز، جمی ایلن اور دیگر کے ساتھ این بی اے آل اسٹار گیم کھیلنے کا ان کا خواب پورا ہو گیا ہے۔

رنویر سنگھ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ہالی ووڈ کی نامور شخصیات کے ساتھ کلیولینڈ میں باسکٹ بال کھیلتے ہوئے اپنی کچھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں جوکہ انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی ہیں۔

اداکار نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے این بی آل اسٹار گیم کھیلنے کا موقع ملنے کے حوالے سے کہا تھا کہ’وہ بچپن سے ہی باسکٹ بال کھیلنا سیکھتے آئے ہیں  اور نوعمری سے وہ باسکٹ بال کو بہت شوق سے کھیل رہے ہیں‘۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ’یہ ایک زندگی کو بہتر بنانے والا کھیل ہے جس نے اُن کے اندر ایک صالح کھلاڑی کی روح کو بیدار کیا ہے اور اُن کے کیریئر اور ذاتی زندگی میں بھی اُن کی بہت مدد کی ہے‘۔

رنویر سنگھ نے کہا کہ’این بی اے آل اسٹار سلیبریٹی گیم میں شرکت کرنا ایک اعزاز کی بات ہے اور وہ اس موقع کے لیے شکر گزار اور اس سے جڑے اپنے خوابوں کو جینے کے منتظر ہیں‘۔