facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سندھ میں گورنر راج لگ سکتا ہے،ارباب غلام رحیم

 ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سندھ امور ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے کہا ہے کہ اگر ضرورت ہوئی تو گورنر راج لگ سکتا ہے،چوہدری برادران کی شرائط کوئی پوری نہیں کرسکتا ۔
ارباب غلام رحیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب ہم سندھ میں تبدیلی لے کر آئیں گے،سندھ میں آموں کی پیٹیوں سے پیسے نکل آتے ہیں۔
سابق وزیراعلی سندھ ارباب غلام رحیم نے الزام عائد کیا کہ سندھ میں ہر ادارہ کرپشن سے بھرا پڑا ہے۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ گورنر راج کی اگر ضرورت ہوئی تو لگ سکتا ہے۔
ارباب غلام رحیم نے اعتراف کیا کہ پیکا آرڈینیس میں کچھ غلطیاں ہوئی ہیں تاہم ان غلطیوں کو درست کرنے کی کوشش کریں گے،سیاست میں وزیروں میں پہلی بار نمبروں کی گیم دیکھی ہے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سندھ امور نے کہا کہ مہنگائی بین الااقوامی سطح پر ہو رہی ہے،معیشت کو بہتر کرنے کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بلز پاس کرنے میں اپوزیشن ساتھ دے رہی ہے۔