اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات، پولنگ کا عمل شروع ، تقریبا چھ ہزار وکلا شام ساڑھے چار بجے تک اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، پولنگ کے دوران دن ایک بجے سے ڈیڑھ بجے تک نماز و کھانے کا وقفہ ہوگا۔ذرائع کے مطابق صدرارت کیلئے ایڈوکیٹ شعیب شاہین اور ایڈوکیٹ احمد حسن شاہ کے درمیان مقابلہ ہوگا جبکہ سینئر نائب صدارت کیلئے ملک مبشر نذر اور نجم عباس مدمقابل ہوں گی ، اسی طرح جنرل سیکرٹری کیلئے خرم ایم قریشی اور سعد احمد راجپوت مدمقابل ہیں ۔جوائنٹ سیکرٹری کے لیے سہیل خورشید گجراور عرفان اللہ ایڈووکیٹ کے درمیان مقابلہ ہوگا۔سابق صدر ہائیکورٹ بار ایڈوکیٹ جاوید اکبر شاہ چیئرمین الیکشن بورڈ ہیں۔