اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک میں کورونا کیسز کی قومی شرح میں کمی کا سلسلہ جاری،گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کیسز کی قومی شرح 2.25 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔
ذرائع کے مطابق 24 گھنٹے میں کورونا کی بلند ترین 4.12 فیصد شرح آزادکشمیر میں ریکارڈ کی گئی جبکہ خیبر پختونخوا میں کورونا کی شرح 3.74 فیصد ،پنجاب میں کورونا کی یومیہ شرح 2.13،بلوچستان 1.14 فیصد ،گلگت بلتستان میں کورونا کی یومیہ شرح 3.54 فیصد ،اسلام آباد میں کورونا کیسز کی یومیہ شرح 1.60 فیصد اورسندھ میں کورونا کیسز کی یومیہ شرح 2.08 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔