بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

یوکرین میں پھنسے مزید62 پاکستانی طلبا نکال کیا گیا

کیف (مانیٹرنگ ڈیسک)یوکرین میں پاکستانی سفیر نوئیل کھوکھر نے کہا ہے کہ سفارتخانہ اسٹاف کے 21 اہل خانہ سمیت 62 افراد کو نکال کیا گیا

،59 افراد اس وقت یوکرین پولینڈ بارڈر کراسنگ پوائنٹ پر موجود ہیں جبکہ 79 افراد اس وقت یوکرین کی مختلف سرحدوں کی جانب رواں دواں ہیں۔اپنے ایک بیان میں یوکرین میں پاکستانی سفیر نوئیل کھوکھر نے کہا کہ پولینڈ بارڈر کی جانب جانے والے تمام 67 طالب علم ہیں،سفارتخانہ اسٹاف کے 12 اہل خانہ رومانیہ کی سرحد کی جانب روانہ ہیں،خارکیو سے 104 افراد ٹرین پر سوار ہوکر روانہ ہوچکے جبکہ کیف سے 29 طلبہ سفارتخانہ کی حاصل کردہ بس ہر سوار ہیں،یہ طلبہ دو پہر تک سہولت مرکز پہنچ جائیں گے۔