بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی کی 33 رکنی نئی کورکمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری،عمران خان چیئرمین

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کی کورکمیٹی تشکیل نو کردی گئی جس کا نو ٹیفکیشن جاری کردیا گیا 

کمیٹی 33 ارکان پرمشتمل ہے،عمران خان کورکمیٹی کے چیئرمین ہوں گے ۔ارکان میں گورنرپنجاب وخیبرپختونخوااورسندھ ، وزرائے اعلی پنجاب وخیبرپختونخوا کے علاوہ شاہ محمودقریشی، اسدعمر، عامرکیانی، فوادچودھری اورپرویزخٹک ،خسروبخیار، شفقت محمود، عمران اسماعیل اورقاسم سوری ،اسدقیصر، علی زیدی، علی امین گنڈا پور،محمود خان، شیری مزاری ، سیف اللہ نیاز، مراد سعید، خان محمد جمالی، اعجازچودھری ،رمیاں محمود الرشید ،غلام سرورخان، اعظم سواتی، عاطف خان ،فضل خان ،ارباب غلام رحیم، حلیم عادل شیخ، بابراعوان، فردوس شمیم نقوی شامل ہیں۔سیکرٹری جنرل اسدعمرنے نوٹیفکیشن جاری کیا۔