بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نوعمر لڑکے نے پوگو اسٹک پر ہی 211 روبِک کیوب حل کردیئے

اوٹاوہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ہم جانتے ہیں کہ رنگ برنگے خانوں والی روبک کیوب کو حل کرنے میں وقت لگتا ہے اور اگر جسم حرکت پذیر ہو تو یہ کام اور مشکل ہوجاتا ہے۔ لیکن ایک 16 سالہ نوجوان نے لگاتار 211 روبک کیوب معمے حل کرکے ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔
نووا اسکوشا کے سول ہیفٹنگ کو دو کھیلوں کو بہت شوق ہے؛ اول پوگو اسٹک پر اچھل کود کرنا اور دوم روبک کیوب حل کرنا۔ لیکن اب ایک عملی مظاہرے میں انہوں نے ان دونوں کو باہم ملا کر ایک نئے ریکارڈ کا عملی مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے مسلسل ایک گھنٹے 12 منٹ تک پوگو اسٹک پر اچھلتے ہوئے ایک دو نہیں بلکہ 211 روبک کیوب معمے حل کئے ہیں۔
سول نووا اسکوشا کے شہر اینا پولیس سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہوں پوگو اسٹک پر مسلسل اچھلنے کی کئی ہفتوں تک مشق کی ہے۔ پہلے روز دس منٹ گزارے، اگلے دن وقت مزید بڑھایا، اس کے بعد روزانہ پوگو اسٹک پر اچھلنے کے وقت میں اضافہ ہوتا گیا۔
پھر ایک وقت ایسا آیا کہ وہ 45 منٹ بہت آرام سے گزارسکتے تھے۔ اس کے بعد انہوں نے اپنی بہترین صلاحیتیں آزماتے ہوئے نیا ریکارڈ بنانے کا فیصلہ کیا۔ اس طرح ایک گھنٹے سے زائد وقت میں بہت تیزی سے 112 کیوب حل کرڈالیں جس پر وہ خود بھی حیران ہیں۔
سول نے بتایا کہ انہوں نے چھ برس کی عمر سے ہی روبک کیوب حل کرنا شروع کردیئے تھے اور اب پیچیدہ ترین کیوب بھی ایک منٹ سے کم وقفے میں ٹھیک کردیتے ہیں۔