بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تنازعات کے حل کیلئے ڈائیلاگ اور سفارتکاری پر یقین رکھتا ہوں، وزیراعظم کا بھارت کو پیغام

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے تین سال مکمل ہونے پر ایک بار پھر بھارت کو پیغام دیا ہے کہ تنازعات کے حل کے لیے ہمیشہ ڈائیلات اور سفارتکاری پر یقین رکھتا ہوں۔

آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے تین سال مکمل ہونے پر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کیا گیا ہے۔

عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ تنازعات کے حل کے لیے ہمیشہ ڈائیلاگ اور سفارت کاری پر یقین رکھتا ہوں، ڈائیلاگ کی خواہش کو کمزوری کی علامت نہیں سمجھنا چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سفارت کاری سے تنازعات کے حل کا اظہار بھارت کو 27 فروری 2019 کے حملے کے دن بھی کیا جب بھارت نے ہم پر حملہ کرنے کرنا چاہا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاک فوج کسی بھی فوجی جارحیت کا عوام کی حمایت سے ہر سطح پر بھرپور جواب دے گی، ہم مادر وطن اور قوم کے دفاع کے لیے پرعزم اور ثابت قدم ہیں۔

یاد رہے کہ آج سے ٹھیک 3 سال قبل 27 فروری 2019 کو بھارتی فضائیہ نے پاکستان میں دراندازی کی کوشش کی تھی جس پر پاک فضائیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آزاد کشمیر میں 2 بھارتی طیاروں کو مار گرایا تھا اور بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھی نندن کو حراست میں لے لیا تھا جسے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر اگلے ہی روز جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کر دیا گیا تھا۔