بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آئی سی سی مینز ٹی 20 رینکنگ، پاکستان تیسرے نمبر پر برقرار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)انٹر نیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے مینز ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے، جس میں قومی ٹیم کا تیسرا نمبر برقرار ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ٹی 20 ٹیم رینکنگ کے مطابق بھارت پہلے نمبر پر آ گیا ہے، بھارت انگلینڈ سے ریٹنگ پوائنٹس کے معمولی فرق سے پہلے نمبر پر پہنچا ہے، دونوں ٹیموں کے 269، 269 پوائنٹس ہیں۔

پاکستان ٹیم 266 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر براجمان ہے جبکہ نیوزی لینڈ چوتھے، جنوبی افریقا پانچویں اور آسٹریلیا چھٹے نمبر پر ہے۔

آئی سی سی رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کا ساتواں، افغانستان کا آٹھواں، سری لنکا کا نواں اور بنگلہ دیش کا 10 واں نمبر ہے۔