اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے عوامی لانگ مارچ کے شرکا صبح ماتلی سے حیدرآباد کے لیے روانہ ہوں گے۔
پیپلز پارٹی نے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں اتوار کے روز کراچی سے حکومت مخالف لانگ مارچ کا آغاز کیا تھا جس کے تحت آج عوامی لانگ مارچ کے شرکا صبح ماتلی سے حیدرآباد کے لیے روانہ ہوں گے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کنٹینر کے بجائے اپنی گاڑی میں حیدرآباد پہنچیں گے۔
گزشتہ روز کراچی سے ماتلی تک راستے میں بلاول نے کئی مقامات پر خطاب کیا اور کہا عمران خان کو بھگائیں گے ،حکومت کے خلاف عدم اعتماد لے کر آئیں گے۔