بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لاہور قلندرز کی کامیابی، سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان آگیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پی ایس ایل 7 کے فائنل میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی۔

قلندرز کی کامیابی کے بعد سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان آگیا جہاں صارفین خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مختلف تبصرے کررہے ہیں۔

ایک صارف لکھا کہ لاہور قلندرز کی کامیابی کے بعد شائقین خوشی سے مٹھائی باٹیں گے ۔

اس کے علاوہ ایک صارف نے لاہور کی کامیابی پر کراچی کنگز کے شائقین کا حال بتایا۔

دوسری جانب لاہور قلندرز کے پی ایس ایل کی ٹرافی اپنے نام کرنے کے طویل انتظار ختم ہونے کو سراہا  گیااور کامیابی کو صبر کا پھر قرار دیا۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے فائنل مقابلے میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 42 رنز سے شکست دے کر پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کیا۔