بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تحریک عدم اعتماد کے غبارے سے ہوا نکلنا شروع ہوگئی، تحریک انصاف جہانگیر ترین گروپ کھل سامنے آگیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کیجانب سے تحریک عدم اعتماد لائے جانے کے اعلان کے بعد ہی تحریک انصاف جہانگیر ترین گروپ کے ترجمان کے بیان کے بعد تحریک عدم اعتماد کے غبارے سے ہوا نکلنا شروع ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے جہانگیر ترین گروپ کے ترجمان سعید اکبر نوانی کا کہنا ہے کہ پہلے بھی پارٹی کے ساتھ تھے اور آج بھی پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

نجی نیوز پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ترجمان جہانگیر ترین گروپ سعید اکبر نوانی کا کہنا تھا کہ ہم تو کبھی تحریک انصاف سے الگ ہوئے ہی نہیں، پہلے بھی پارٹی کے ہر فیصلے کی تائید کی ہے۔

سعید اکبر نوانی کا کہنا تھا کہ ہم نے جہانگیر ترین کا ساتھ دیا، عمران خان نے ہماری بات سنی، جہانگیر ترین والے معاملے میں ہماری بات میرٹ پر تھی، پہلے بھی پارٹی کے ساتھ تھے اور آج بھی پارٹی کے ساتھ ہیں۔