اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت جانے کے امکانات زیادہ نظر آرہے ہیں لیکن رکنے کے بھی امکانات کافی ہیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھاکہ ایم کیو ایم ہر دور میں سازش کا شکار رہی ہے، ماضی میں جتنی باربھی اقتدار میں شامل ہوئے اس وقت جمہوریت خطرے میں تھی۔
ان کا کہنا تھاکہ ضروری نہیں تبدیلی کی بات کرنے والوں کی خواہش کے مطابق ہی تبدیلی آئے، خواہش کے برعکس بھی ملک میں تبدیلی آسکتی ہے۔
خالد مقبول صدیقی کا مزید کہنا تھاکہ حکومت جانے کے امکانات زیادہ نظر آرہے ہیں لیکن رکنے کے بھی امکانات کافی ہیں، اگر اشارہ کرنے والے ہمیں اشارہ کریں گے تو ہم بھی ان کو اشارہ کریں گے، اگر ہم اشاروں پر ہوتے تو ہمارے دفتر بند نہ ہوتے۔
انہوں نے کہا کہ شاید کچھ چیزیں ہیں جن پر عمران خان بات چیت شروع کریں توصورتحال بہتر ہوجائے۔