بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سونے کی قیمت کو پر لگ گئے، ڈالر بھی مہنگا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ جاری ہے جمعے کو سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 300روپے اضافہ ہوگیا جب کہ ڈالر بھی 47 پیسے مہنگا ہوگیا۔

ملک میں کاروباری ہفتے کے آخری روز سونا اور ڈالر دونوں مہنگے ہوگئے۔

چیئرمین آل پاکستان جیولرز مینو فیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد کے مطابق جمعے کے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ قیمت ایک لاکھ چھبیس ہزار پانچ سو پچاس روپے ہوگئی۔

ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت میں 256 روپے اضافے سے قیمت ایک لاکھ آٹھ ہزار چار سو چھیانوے روپے رہی۔

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں 6 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی  قیمت 1889 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

ڈالر کی قیمت میں اضافہ:

کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

انٹربینک میں جمعے کے روز ڈالر سینتالیس پیسے مہنگا ہوگیا جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 175.39 روپے سے بڑھ کر 175.86 روپے پر بند ہوئی۔