اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم اور کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم نے خاموشی توڑتے ہوئے لاہور قلندرز کے پی ایس ایل سیون کا چیمپئن بننے پر انہیں مبارکباد دے دی۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ پی ایس ایل سیون میں شاندار کامیابی حاصل کرنے پر مبارک ہو لاہور قلندرز، دونوں ٹیموں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
Congrats @lahoreqalandars for winning #PSL7. Amazing display of performance by both the teams. Remarkable feat by @iShaheenAfridi and commiserations to @iMRizwanPak and @multansultans. I want to thank the fans for making PSL a hit! pic.twitter.com/ftaCvdiM2z
— Babar Azam (@babarazam258) February 28, 2022
بابر اعظم نے لکھا کہ ’شاہین شاہ کی پرفارمنس داد کی مستحق ہے، جبکہ محمد رضوان اور ملتان سلطانز کے ساتھ میری تمام ہمدردیاں ہیں۔‘
کپتان قومی کرکٹ ٹیم نے پی ایس ایل کو کامیاب بنانے پر شائقین کا شکریہ بھی ادا کیا۔
واضح رہے کہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے فائنل میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 42 رنز سے شکست دے کر پی ایس ایل کے چیمپئن کا تاج اپنے سر پر سجالیا۔