اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی کابینہ کا ہفتہ وار اجلاس کل منگل کو طلب کر لیا گیا۔ اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وزیراعظم ہاؤس میں ہو گا۔ ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ وزیراعظم دورہ روس سے متعلق کابینہ کو اعتماد میں لیں گے۔ حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر بھی حکمت عملی بنائی جائے گی۔
کابینہ اجلاس کا 22 نکاتی ایجنڈہ جاری کر دی گیا، کابینہ مالی سال 2021-22 کے ششماہی بجٹ نظرثانی رپوٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔ پبلک سیکٹر اداروں کے چیف ایگزیکٹو کی تقرری کے طریقہ کار سے متعلق کابینہ کے فیصلوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کی منظوری دی جائے گی۔ فیڈرل گورنمنٹ پراپرٹیز مینیجمنٹ اتھارٹیز کے بورڈ آف گورنرز کے آزاد ارکان کی تعیناتی ایجنڈے میں شامل ہے، نان ٹریٹی ممالک کے لیے باہمی قانونی معاونت کی درخواست کا جائزہ لیا جائے گا۔ اسلام آباد کی کسی معروف حکومتی عمارت کو نام ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے نام سے منسوب کرنے کی منظوری دی جائے گی۔
نیشنل سپورٹس پالیسی 2022 کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے، ای او بی آئی کے بورڈ آف ٹرسٹیز کی تشکیل نو کی جائے گی۔ پاکستان سٹیٹ آئل کمپنی لیمٹڈ کے بورڈ آف مینیجمنٹ کی مدت میں توسیع کی منظوری دی جائے گی۔ ریلوے ٹریکس کے ساتھ آپٹیکل فائبر کیبل کی تنصیب کی پالیسی کی منظوری دی جائے گی۔ پی ایس کیو سی اے میں مارکنگ فیس پر نظرثانی کی منظوری دی جائے گی۔ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور کمپنی کے سی ای او کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی۔ اوگرا میں ممبر فنانس کی تقرری کی منظوری دی جائے گی۔ کابینہ ای سی سی اور ادارہ جاتی اصلاحات کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔ کابینہ کمیٹی برائے توانائی اور لیجسلیٹیو کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔