بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بھارتی آبی ماہرین کا 10 رکنی وفد لاہور پہنچ گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کے آبی ماہرین کا 10 رکنی وفد واہگہ کے راستے لاہور پہنچ گیا، وفد کی قیادت بھارتی انڈس واٹر کمشنر پی کے سکسینا کر رہے ہیں۔

بھارتی آبی ماہرین کا وفد اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگا، پاک بھارت آبی تنازعات پر مذاکرات کل اسلام آباد میں ہوں گے جس میں پاکستان کی نمائندگی مہر علی شاہ کمشنر انڈس واٹر کمیشن کریں گے۔

پاکستان کی جانب سے بھارتی آبی منصوبوں پر اعتراضات کے بعد یہ پہلا اجلاس ہوگا۔

مہرعلی شاہ  کا کہنا ہے کہ پاکستان کو چناب پر 624 میگا واٹ کیرو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے ڈیزائن پر اعتراض ہے، مقبوضہ کشمیر میں دریائے پونچھ پر 15 میگا واٹ کے مانڈی منصوبے پر اعتراض اٹھایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ پر24 میگاواٹ کے نیموں چلنگ کے ڈیزائن پر بھی اعتراض کیا جائے گا، پاکستان دریائے سندھ پر 19میگاواٹ کے ٹربوک شیوک منصوبے پر اعتراض اٹھائے گا،

انڈس واٹر کمشنر کا کہنا ہے کہ 25 میگاواٹ کے ہنڈررمان منصوبے کے ڈیزائن پر اور دریائےسندھ پر ہی ساڑھے18 میگاواٹ کے سانکو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر بھی بات ہوگی۔

بھارتی وفد اجلاس کے بعد 4 مارچ کو بھارت روانہ ہوجائے گا۔