بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حمزہ شہباز کی گانا گاتے ہوئے ایک اور ویڈیو وائرل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حمزہ شہباز ماڈل ٹاؤن میں مہمانوں کے سامنے گانا گارہے ہیں اور حاضرین محظوظ ہورہے ہیں۔ 

نجی نیوز چینل کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز  اپنی رہائش ماڈل ٹاؤن میں مہمانوں کے سامنے گفتگو کے دوران فرط جذبات پر قابو نہ پا سکے، اور بھارتی گلوکار محمد رفیع کا گانا گنگنا دیا۔ حمزہ شہباز کی گانا گاتے ہوئے ویڈیو بھی وائرل ہوگئی، جس میں حاضرین ان کی ویڈیو بنارہے ہیں۔

حمزہ شہباز نے گلوکار محمد رفیع کا گانا  ” زندگی تو بے وفا ہے اک دن ٹھکرائے گی، گایا، جس کے اختتام پر حاضرین نے تالیاں بجاکر خوب داد بھی دی،  اور حاضرین محفل حمزہ شہباز کا گانا محظوظ ہوکر سنتے رہے۔