بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کابینہ اجلاس ملتوی ،وزیر اعظم عمران خان کا کل دورہ لاہورکا فیصلہ، چوہدری برادران سے اہم ملاقات متوقع

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کل لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے، دورے کے دوران اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کے سلسلے میں چوہدری برادران سے اہم ملاقات متوقع ہے ، کل کابینہ کا طلب کردہ اجلاس بھی ملتوی کردیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمرا ن خان نے کل ایک روزہ دورہ لاہورجانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کل ایک روزہ دورہ لاہور پر جائیں گے، وزیراعظم سے دورہ لاہور میں گورنر پنجاب چوہدری سرور اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارسے ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی چوہدری برادران سے بھی اہم ملاقات متوقع ہے،ملاقات میں وزیراعظم ق لیگ کے تحفظات سنیں گے اور وزیراعظم ق لیگ کو اتحاد سے باہر نہ نکلنے کی درخواست بھی کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے پنجاب کی کابینہ اور ارکان اسمبلی بھی ملاقات کریں گے۔