اسلام آباد(مانیٹرنگ )پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمٰن اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں حکومت مخالف تحریک، عدم اعتماد اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان عدم اعتماد سے متعلق قانونی، آئینی معاملات پر بھی رائے لینے پر اتفاق ہوا۔
اس کے علاوہ ذرائع کا بتانا ہے کہ دونوں جانب سے حکومت مخالف تحریک میں بھی تیزی لانے پر مشاورت ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمٰن کو سربراہ بی این پی مینگل سےملاقات پر اعتماد میں بھی لیا۔