اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے سابق لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم باضابطہ طور پر پی سی بی ہال آف فیم میں شامل ہوگئے ہیں جس کے بعد اُن کی اہلیہ شنیرا نے سوشل میڈیا پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں شنیرا نے کہا کہ میں اپنے شوہر وسیم اکرم کو پی سی بی ہال آف فیم میں شامل ہونے پر مبارکباد دیتی ہوں۔
شنیرا نے کہا کہ آپ پاکستان کے لیے بہترین تحفہ ہیں، آپ نے اپنی محنت اور ٹیلنٹ سے دکھایا ہے کہ خواب پورے ہو سکتے ہیں۔
Congratulations to my husband @wasimakramlive for being inducted to the PCB Hall of Fame. What a gift for Pakistan you have been. You have shown with hard work & talent, dreams can come true. You are a beacon of hope for every budding young cricketer in Pakistan today.
— Shaniera Akram (@iamShaniera) February 21, 2022
اُنہوں نے مزید کہا کہ آپ آج پاکستان کے ہر ابھرتے ہوئے نوجوان کرکٹر کے لیے امید کی کرن ہیں۔
واضح رہے کہ سابق کپتان وسیم اکرم باضابطہ طور پر پی سی بی ہال آف فیم میں شامل ہوگئے، آئی سی سی ہال آف فیم کے رکن سر ویوین رچرڈز نے اعزازی کیپ اور فریم پیش کی۔
اس موقع پر وسیم اکرم نے کہا کہ اعزاز کو سر ویوین رچرڈز سے اپنے ہوم وینیو پر وصول کرنے پر فخر ہے، سابق کھلاڑیوں کو سراہنے کے لیے اس اقدام پر پی سی بی کے معترف ہیں۔