اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں کہا کہ دنیامیں تیزی سے صورتحال تبدیل ہورہی ہے،حالیہ دنوں میں چین اورروس کے دورکیے،میں ایک آزادملک میں پیداہوا،ہمیشہ سے خواہش تھی کہ ملک کی خارجہ پالیسی آزادہو،
نائن الیون حملوں میں کوئی پاکستانی ملوث نہیں تھا
نائن الیون حملوں میں کوئی پاکستانی ملوث نہیں تھا،دہشتگردی کیخلاف جنگ میں امریکاکاساتھ دیناغلط تھا،پاکستان کو امریکی جنگ میں شرکت نہیں کرنا چاہیے تھی، نائن الیون کے بعد دوبارہ جنگ میں شرکت کی گئی،پہلے دن کہا تھا کوئی پاکستانی نائن الیون میں ملوث نہیں،پاکستان امریکی جنگ کا حصہ بنا تو مخالفت کی،
ہمیشہ کہادہشتگردی کیخلاف جنگ میں امریکاکاساتھ دینادرست نہیں
ہمیشہ کہادہشتگردی کیخلاف جنگ میں امریکاکاساتھ دینادرست نہیں۔سابقہ حکومتوں نے ڈرون حملوں پراحتجاج تک نہیں کیا،سابقہ جمہوری حکومتوں میں400سے زائدڈرون حملے ہوئے،ہمیں اس جنگ میں 150ارب ڈالرکانقصان ہوا،دہشتگردی کیخلاف جنگ میں 80ہزارپاکستانی شہیدہوئے۔وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ حالیہ دنوں میں چین اورروس کے دورے کیے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جن حکمرانوں کے پیسے باہرہوں انہیں ملکی مفادسے غرض نہیں ہوتی،جن کے پیسے باہرپڑے ہوں ،پاکستانی انہیں ووٹ نہ دیں۔
تین سال ہوگئے وزیراعظم کوانصاف نہیں ملا،پیکاقانون اس لیے لارہے ہیں
وزیراعظم نے کہا کہ جعلی خبریں معاشرے کیلئے بہت بڑامسئلہ ہے،ایک صحافی نے میری ذات سے متعلق گفتگوکی جس پرمیں عدالت گیا،تین سال ہوگئے وزیراعظم کوانصاف نہیں ملا،پیکاقانون اس لیے لارہے ہیں کہ سوشل میڈیاپرگندمچاہواہے،آج میڈیامیں70فیصدخبریں ہمارے خلاف ہیں،94ہزارکیسزمیں صرف32کیسزکافیصلہ ہواہے،ایک وزیرکیخلاف خاتون نے لکھااسے انگلینڈسے انصاف ملا،شورمچاہواہے کہ آزادی صحافت پرپابندی لگائی جارہی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ شور مچایا جاتا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے حکومت کو ہٹا دو،
وزیراعظم کا ملک میں مہنگائی کا اعتراف
وزیراعظم نے کہا کہ مانتے ہیں مہنگائی ہے،برطانیہ میں 30اور ترکی میں 20سالہ مہنگائی کا ریکارڈ ٹوٹا،کینیڈا میں مہنگائی کی شرح کا 30سالہ ریکارڈ ٹوٹا،امریکا میں مہنگائی کا40سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیاہے،پیپلزپارٹی اورن لیگ کے ادوارکاریکارڈبھی چیک کریں،آپ لوگ خودگوگل کرکے یکھ لیں کہ دنیابھرمیں مہنگائی ہے،گھی ،دالیں اورپٹرول ہم امپورٹ کرتے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی کوروناکے دوران پالیسی کودنیانے سراہا،کوروناوباکے دوران عوام کوریلیف دیا،کوروناجیسی وبا100سال میں ایک بارآتی ہے،کوروناکی وجہ سے پوری دنیاکی معیشت متاثرہوئی۔وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں کہا کہ پی ٹی آئی حکومت میں مہنگائی کی شرح 8اعشاریہ 5فیصد رہی،ن لیگ کے تیسرے دور میں 5 فیصد مہنگائی ہوئی، عالمی ادارہ صحت نے بھی پاکستان کی پالیسیوں کو سراہا،اکانومسٹ، ورلڈ بینک، ورلڈ اکنامک فورم نے پاکستان کی تعریف کی۔
وزیراعظم کا پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات 10روپے سستی کرنے کا اعلان کردیا جبکہ بجلی5روپے فی یونٹ کم کرنے کا اعلان کردیا۔اگلے بجٹ تک پٹرولیم مصنوعات اوربجلی کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوگا۔وزیراعظم نے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت اب 14ہزارروپے ملیں گے،پنجاب میں مارچ کے آخرتک ہرگھرانے کے پاس صحت کارڈہوگا،اگلے بجٹ تک پیٹرولیم مصنوعات اوربجلی کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوگا،
کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں کوکاروبار کیلئے بلاسود قرضہ دیاجائیگا
وزیراعظم نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں کوکاروبار کیلئے بلاسود قرضہ دیاجائیگا،وزیراعظم کاگریجویٹس بیروزگاروں کو30ہزارروپے کی انٹرن شپ دینے کااعلان،وزیراعظم نے گریجویٹس کو30ہزارروپے کی انٹرن شپ دینے اورآئی ٹی سیکٹرکمپنیوں کیلئے ٹیکسوں میں100فیصدکمی کااعلان بھی کیا۔