بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

میرے خطاب سے پہلے عوام کو خوش خبری کیوں سنائی؟ وزیراعظم پرویز خٹک سے ناراض

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے وزیر دفاع پرویز خٹک سے ناراضی کا اظہارکیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نے پرویز خٹک سے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے خطاب سے پہلے عوام کو خوش خبری کیوں سنائی؟

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ جب سب کو منع کیا تھا تو پھر آپ کو یہ بیان دینے کی کیا ضرورت تھی؟وزیراعظم عمران خان نے پرویز خٹک کو اس حوالے سے اپنا پیغام بھجوا دیا ہے۔خیال رہے کہ وزیراعظم نے بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے اعلان اپنے خطاب میں کرنا تھا لیکن پرویز خٹک نے وزیراعظم کے خطاب سے پہلے ہی تقریر میں سب بتا دیا تھا کہ وزیراعظم پیٹرول کی قیمت 10 روپے کم کرنے والے ہیں۔