بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بلوچستان، سرد علاقوں میں سرما کی تعطیلات ختم، تعلیمی ادارے کھل گئے

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے سرد علاقوں میں موسم سرما کی طویل تعطیلات ختم ہونے کے بعد تعلیمی ادارے کھل گئے، صوبے میں آج سے نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوگیا ہے۔

کوئٹہ سمیت صوبے کے سرد علاقوں میں موسم سرما کی تعطیلات ختم ہوگئی ہیں اور آج سے سرکاری اور بیشتر نجی تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں۔

تعلیمی ادارے کھلنے کے بعد بلوچستان میں نئے تعلیمی سال کا آغاز ہو گیا ہے اور درس و تدریس کا عمل شروع ہوگیاہے تاہم تعلیمی ادارے کھلنے کے بعد پہلے روز طلباء و طالبات کی حاضری کم رہی ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے سرد علاقوں میں تعلیمی ادارے موسم سرماکی طویل تعطیلات کےباعث ڈھائی ماہ سے بند تھے۔