اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)روس کے یوکرین پر حملوں کے بعد ہالی ووڈ اسٹوڈیوز ڈزنی، وارنر براس، سونی نے روس میں فلم ریلیز روکنے کا اعلان کردیا۔
ڈزنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مستقبل کے کاروباری فیصلے بدلتی ہوئی صورتحال کی بنیاد پر کریں گے۔
وارنر براس نے اپنے بیان میں کہا کہ صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، یوکرین کے معاملے کے پرامن حل کے منتظر ہیں۔
خیال رہے کہ روس ہالی ووڈ کے لیے ایک اہم مارکیٹ ہے، ہالی ووڈ فلموں نے2021میں روس میں 601ملین ڈالر کا بزنس کیا تھا۔
واضح رہے کہ یوکرینی فوج نے الزام عائد کیا ہے کہ روس کی فوج نے دارالحکومت کیف پر دوبارہ حملے شروع کر دیے ہیں۔
برطانوی اخبار کے مطابق سینکڑوں ٹینکوں اور فوجی گاڑیوں پر مشتمل 17 میل طویل روسی فوجی قافلہ کیف ایئر پورٹ کی جانب بڑھ رہا ہے۔