بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

گیم عمران خان کے ہاتھ سے نکل چکی ہے حکومت بیساکھیوں پر چل رہی ہے ، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس حکومت کے ہوتے ہوئے سارے تماشہ کا بھانڈا پھوٹ گیا۔چیئرمین نیب خود ڈیلی ویجز پر چل رہا ہے ۔مشیر اپنے اثاثے دیکھا کرجائیں تاکہ انکا بھی احتساب ہو سکے ۔وہ حکومت جو احتساب کے نعرے مار کر آئی تھی آج کرپٹ ترین حکومت بن چکی ہے ۔سب کٹہرے میں کھڑے ہو گے۔

انہوںنے کہا کہ وزیراعظم نے کل ایک اور یوٹرن لے لیاپہلے بتاتے تھے دنیا میں تیل کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں اس لیے بڑھا رہے ہیںدس روپے پٹرول کم کر کے اس کی قیمت پاکستانی عوام 20 روپے ادا کرے گی ۔عمران خان کو معلوم ہے وہ جانے والا ہے اگلی حکومت کے لیے مشکلات پیدا کر رہا ہے ۔نیپرا بجلی کا ریٹ مقرر کرتا ہے وہ کہہ رہا ہے چھ روپے یونٹ بڑھنا ہے ۔حکومت 5 روپے بچلی سستی کرتی ہے ۔80 ارب روپے ماہانہ عوام کو ادا کرنا پڑے گیں،مہنگائی کم کرنی تھی تو آٹا چینی گھی کی قیمتیں کم کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آخری وقت عمران خان کو نظر آرہا ہے ایک جھوٹ بول کر ہمدردیاں سمیٹ رہا ہے ۔حکومت اس لیے اجلاس نہیں بلا رہی کیونکہ تحریک عدم اعتماد آجائیگی ۔حکومت جلد گھر جائیگی کیونکہ غیر آئینی طریقے سے حکومت آئی تھی۔ گیم عمران خان کے ہاتھ سے نکل چکی ہے بیساکھیوں پر حکومت چل رہی ہے ۔عدم اعتماد تحریکوں کی تشہیر نہیں ہوتی جب آئیگی سب کو پتہ چل جائیگاجب کچھ نہ ملے تو یہی باتیں ہوتی ہیں ۔پہلے دن سے کہہ رہے ہیں حکومت کے پاس تمام محکمے اور چیئرمین نیب انکی جیب میں ہے ۔کیس ہمارے خلاف بنائے اور کیمروں کے سامنے بتائیں کون سی کرپشن کی ہے

شاہد خاقان نے کہا کہ نواز شریف علاج کروانے باہر گئے ہیں علاج کروا کر ہی واپس آئیں گے۔ واپسی کا فیصلہ نواز شریف خود ہی کریں گے ۔حکومت بڑے شوق سے مدت پوری کرنا چاہتی ہے پاکستان کی عوام اب حکومت مدت پوری نہیں کرنے دے گی۔