بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی پی عوامی لانگ مارچ آج مورو سے سکھر پہنچے گا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں عوامی مارچ کے شرکاء آج نوشہروفیروز کے علاقے مورو سے خیرپور اور پھر سکھر پہنچیں گے۔

پی پیکے عوامی لانگ مارچ کا آج تیسرا دن ہے،شرکاء نےرات مورو میں قیام کیا، مارچ آج مورو سے سکھر روانہ ہوگا، سٹی بائی پاس پر بلاول بھٹو زرداری عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔

مارچ سے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، خورشید شاہ، ناصر شاہ سمیت دیگررہنما بھی خطاب کریں گے، مختلف شہروں سے ہوتے ہوئے عوامی مارچ کا پڑاؤ آج رات سکھر میں ہوگا۔

پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج رات خورشید شاہ کی رہائش گاہ پر قیام کریں گے۔

اس سے قبل مارچ دوسرے دن بدین سے ٹنڈو محمد خان، حیدرآباد، مٹیاری، ہالہ اور قاضی احمد ، نوشہرو فیروز کے علاقے مورو پہنچا ۔

مختلف مقامات پر جیالوں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین کا استقبال کیا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے رات مورو میں سابق صوبائی وزیر ضیاالحسن لنجار کی رہائش گاہ پرقیام کیا۔