بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

متحدہ عرب امارات میں تیل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات میں تیل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

 11 فیصد اضافے کے بعد امارات میں پہلی بار ایک لیٹر فیول کی قیمت 3 درہم سے زائد ہوگئی۔

تیل کی قیمت میں اضافے کے بعد امارات میں آج سے سپر فیول فی لیٹر 3.23 درہم یعنی 154 پاکستانی روپے میں ملے گا۔

واضح رہےکہ روس کے یوکرین پر حملے کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں اتار چڑھاؤ دیکھا جارہا ہے۔