بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ایس ایل میں مایوس کن کارکردگی پر بابر اعظم کا افسردہ پیغام

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپر لیگ سیزن 7 میں شامل ٹیم کراچی کنگز کا ٹورنامنٹ میں سفر مسلسل شکستوں کے باعث پلے آف مرحلے سے قبل ہی اختتام پزیر ہو چکا ہے۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل کے پلے آف مرحلے کے لیے ملتان سلطانز، لاہور قلندرز،  پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائٹیڈ کی ٹیمیں کوالیفائی کر چکی ہیں جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز  پلے آف کی دوڑ  سے باہر ہوگئی ہیں۔

اب کراچی کنگز کے کپتان بابر  اعظم کا انسٹاگرام پر ایک پیغام سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک پوسٹ تحریر کی ہے۔

بابر نے پوسٹ میں لکھا کہ ہم اختتام کو نہیں روک سکے، پی ایس ایل سیزن 7 کے پورے تجربے میں سیکھنے اور مستقبل میں بہترین کرنے کے لیے بہت کچھ ہے۔

کراچی کنگز کے کپتان نے مداحوں کو  یقین دلاتے ہوئے لکھا کہ ہم ان شاءاللہ مضبوط بن کر پلٹیں گے، بابر اعظم نے اپنی پوسٹ میں تعاون کرنے والے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔