بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حریم شاہ پر شوٹنگ کے دوران شیر نے حملہ کردیاسو، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف پاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ پر شوٹنگ کے دوران شیر نے حملہ کردیا جس سے وہ شدید خوفزدہ ہوگئیں۔

حریم شاہ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ شوٹنگ کے لیے تیار کھڑی ہیں جب کہ اس دوران ایک شخص شیر کو ساتھ لاتا ہے جو حریم  کی جانب بڑھتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شیر کو پکڑا ہوا شخص اسے حریم سے دور کرتا ہے اور ٹک  ٹاکر کے گارڈز بھی انہیں محفوظ کرنے کے لیے ایک گھیرا بنا لیتے ہیں لیکن اس کے باوجود بےقابو شیر حریم کے پیچھے بھاگتا ہے۔

ٹک ٹاکر کی جانب سے واضح نہیں کیا گیا کہ یہ واقعہ کہاں اور کب پیش آیا، نہ ہی انہوں نے یہ بتایا کہ وہ شیر کے ساتھ ہی شوٹنگ کروارہی تھیں یا وہ اچانک ہی وہاں آیا۔

حریم شاہ پر شیر کے حملے کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر مقبول ہورہی ہے، حریم شاہ کی ویڈیو کو چند  گھنٹوں میں ہزاروں افراد دیکھ  چکے ہیں۔