بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

’یہ ہمارے باپ کی پارٹی ہورہی ہے‘، دنانیر کے بعد ایک اور ویڈیو وائرل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سوشل میڈیا انفلوئنسر اور اداکارہ دنانیر مبین کی ’پارری‘ ویڈیو کی کاپی کی گئی ایک اور ویڈیو وائرل ہوگئی۔

گزشتہ برس دنانیر مبین کی ‘پارری ہو رہی ہے ‘ ویڈیو اتنی مقبول ہوئی تھی کہ پاکستانی اسٹارز کے ساتھ ساتھی پڑوسی ملک بھارت کے شوبز اسٹارز ، کھلاڑی اور دنیا کی مقبول ترین برانڈز نے بھی اس پر ویڈیوز اور اشتہارات بنائے تھے۔

اب ایک بچی نے بھی اس ویڈیو کو کاپی کرکے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی ہے۔

ویڈیو میں لال سوٹ پہنی بچی کو والد اور چند دیگر بچوں کے ہمراہ پہاڑی علاقے میں دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچی کے والد  پاس ہی چٹائی پر دیگر بچوں کے ہمراہ گوشت کاٹنے میں مصروف ہیں جب کہ موبائل تھامے یہ بچی پکنک پرلطف اندوز ہورہی ہے۔

اس  مو قع پر بچی نے کیمرہ اپنے والد کی طرف کرتے ہوئے کہاکہ ’ہائے گائز ، یہ میں ہوں اور یہ ہمارا باپ ہے اور یہ ہمارے باپ کی پارٹی ہورہی ہے‘۔