اسلام آباد (نجیب ملک ) وزیر اعظم عمران خان کے سابق مشیر برائے احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر اہم مشن پر بیرون ملک روانہ ہوگئے ہیں ذرائع کا کہنا ہے مشیر کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد شہزاد اکبر دوبئی روانہ ہوئے ہیں اور انکے بیرون ملک دورے کہ حوالے سے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سمیت چوہدری برادران اور پنجاب کے وزیر قانون بھی مکمل طور آگاہ ہیں موجودہ حالات کے تناظر میں شہزاد اکبر کے بیرون ملک دورہ اپوزیشن جماعتوں کے لیے سوالیہ نشان بن گیا ہے اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر اور پارٹی کی ترجمان مریم اورنگزیب نے چند روز قبل ہی انکشاف کیا تھا کہ شہزاد اکبر کسی راہ فرار کی تلاش میں ہیں اور وہ کسی بھی اچانک بیرون ملک روانہ ہوسکتے ہیں شہزاد اکبر کے دوبئی روانگی کے حوالے سے قومی سیاسی منظر نامے پر ایک نئی ہلچل مچ گئی ہے اور سیاسی جماعتوں کے قائدین کے لیے شہزاد اکبر کی بیرون ملک روانگی سوالیہ نشان بن چکی ہے جس پر مختلف انداز میں چہ مگوئیوں کا سلسلہ بھی شروع یوچکا ہے ذرائع کا کہنا ہے شہزاد اکبر کی دوبئی سے واپسی جلد متوقع ہے اور وہ میڈیا کو اپنے دورے کے حوالے سے آگاہ بھی کرسکتے ہیں،تاہم یہ امر قابل ذکر ہے کہ جن دنوں میں وزیر اعلی پنجاب دوبئی کے دورے پر روانہ ہوئے تو ان ہی ایام میں شہزاد اکبر کی دوبئی روانگی کے بارے میں ذرائع کی طرف سے بتایا گیا ہے