کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)جامعہ کراچی کی سینئر ڈین اور پروفیسر ڈاکٹر ناصرہ خاتون نے منگل کو جامعہ کراچی کے قائم مقام وائس چانسلر (وی سی) کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔
ذرائع کے مطابق سکریٹری بورڈز و جامعات مرید راحموں کی ہدایت پر منگل کی صبح نوٹفیکشن جاری کر کے صبح ہی رجسٹرار آفس پہنادیا گیا اور ناصرہ خاتون کو فوری چارج سنبھالنے کی ہدایت کی گئی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ڈاکٹر خالد عراقی کو بھی فوری چارج دینے کا کہا گیا، صبح 11بجے تک چارج دینے اور لینے کا مرحلہ مکمل کرلیا گیا۔
جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی نے ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف عدالت عظمی میں اپیل دائر کردی ہے اپیل منظور بھی کرلی گئی ہے جس کی سماعت آئندہ چند روز میں شروع ہونے کا امکان ہے۔