بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان میں کھیلنے کی ہمیشہ سے خواہش تھی، اسٹیو اسمتھ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آسٹریلوی ٹیسٹ اسکواڈ کے نائب کپتان اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ پاکستان میں تاریخی ٹیسٹ کھیلنے کے لیے پرجوش ہوں، ہمیشہ سے پاکستان میں کھیلنے کی خواہش تھی، معلوم نہیں پاکستان میں کیسی کنڈیشنز ہوں گی، آج پہلے پریکٹس سیشن کے دوران پچ کا جائزہ کرنے کا موقع ملے گا۔

اسٹیو اسمتھ نے آن لائن پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں بطور کھلاڑی آسٹریلیا کے لیے کھیلنے میں بہت خوش ہوں، پیٹ کمنز بہت بہترین طریقے سے آسٹریلیا کی کپتانی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں سیکیورٹی بہترین ہے اور ہم محفوظ محسوس کر رہے ہیں، ایشز سیریز 2019ء کے بعد یہ پہلا غیرملکی دورہ کرنے پر خوش ہوں۔

اسٹیو اسمتھ نے بتایا کہ پاکستان کے دورے کے لیے آسٹریلیا کے پاس تین اسپنرز ہیں، ابھی معلوم نہیں کہ پاکستان میں کیسی پچیں ملیں گی۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کے پاس ورلڈ کلاس کھلاڑی موجود ہیں، اسلام آباد میں مہمان نوازی بہترین کی جا رہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیے کردار ادا کرنا چاہتا ہوں۔