اسلام آباد: (مانیٹرنگ ڈیسک) فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ بلاول لانگ مارچ چھوڑیں اپنے خفیہ 12 اکاؤنٹس کا حساب دیں، پیپلزپارٹی اور ن لیگ غیر ملکیوں سے پیسے لیتی ہے، تحریک انصاف قانون کے مطابق فنڈز اکٹھے کرتی ہے۔
وزیر مملکت فرخ حبیب نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اکبر ایس بابر کوئی مصدقہ دستاویز عدالت میں پیش نہیں کرسکے، اسکروٹنی کمیٹی نے خود اسٹیٹ بینک سے ڈیٹا منگوایا، الیکشن کمیشن نے تمام جماعتوں کے اکاؤنٹس کو دیکھنا ہے، ہم نے اسکروٹنی کمیٹی کو اپنے 40 ہزار ڈونرز کا ریکارڈ دیا۔
فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ نواز شریف اسامہ سے پیسے لیکر بی بی کی حکومت گرانے کی کوشش کرتے رہے، پی ٹی آئی نے پہلی بار پولیٹیکل فنڈ ریزنگ متعارف کرائی، ایک ممبر ریٹائرڈ ہونے سے اسکروٹنی کمیٹی غیر فعال ہے، الیکشن کمیشن سے استدعا ہے اسکروٹنی کمیٹی کو فوری فعال بنایا جائے، اپوزیشن کا عوام سے کوئی لینا دینا نہیں، پوری قوم سیاسی مخالفین کا ڈرامہ دیکھ رہی ہے۔