لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ملاقات کی ۔ملاقات میں چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل اور آئی جی پنجاب راو سردار علی خان نے بھی شرکت کی۔
ملاقات میں صوبہ پنجاب کی انتظامی اور امن و امان کی مجموعی صورت حال سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم کو صوبے کے اندر جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم نے صوبے میں عام آدمی کو فوری اور موثر خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیےبھرپوراقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے عوام کے جان و مال اور مفادات کے تحفظ کے لیے شرپسندوں، ذخیرہ اندوزوں، اور قبضہ مافیا کے خلاف موثر اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی۔