اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) ازبکستان کے صدر دو روزہ دورے پرجمعرات کو پاکستان پہنچیں گے۔معاون خصوصی سیاسی ابلاغ شہبازگل کے مطابق ازبکستان کے صدر دو روزہ دورے پرجمعرات کو پاکستان پہنچیں گے۔تین مارچ کی شام وزیراعظم پاکستان معزز مہمان کے اعزاز میں عشائیہ دینگے۔معاون خصوصی سیاسی ابلاغ شہبازگل نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم معزز مہمان کو دل و جان سے خوش آمدید کہتی ہے۔