بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

میرا، ریما سے زیادہ اچھی اداکارہ ہیں: وینا ملک

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اداکارہ و میزبان وینا ملک نے اداکارہ میرا اور ریشم کو ریما خان سے زیادہ اچھی اداکارائیں قرار دے دیا۔

حال ہی میں وینا ملک نے اداکارہ مشی خان کے ہمراہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جس میں میزبان احسن خان نے مشی سے سوال کیا کہ اگر وینا کو ریما، میرا اور ریشم میں سے بری اداکارہ کا ایوارڈ دینا ہو تو وہ کسے دیں گی۔

جواب میں مشی خان نے میرا کا نام لیا جس پر وینا ملک نے کہا کہ میرا دراصل بہترین اداکارہ ہیں اور ریشم بھی بہت اچھی اداکارہ ہیں البتہ ریما خان ایک ڈانسر ہیں لہٰذا وہ اداکارہ نہیں۔

وینا ملک نے مزید کہا کہ ریشم اور میرا اداکارہ ریما سے زیادہ اچھی اداکارائیں ہیں، ویسے ریما بھی اچھی اداکاری کرتی ہیں لیکن ان تینوں میں سے کسی دو کا انتخاب کرنا ہو تو میں میرا اور ریشم کا کروں گی۔

بعدازاں مشی اور وینا اداکارہ ریما کے انداز میں بھی بات کرتی ہیں، پروگرام کا یہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر زیرِ گردش ہے جس میں صارفین کی رائے منقسم دکھائی دی۔