بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شائقین کرکٹ کے لئے بڑی خوشخبری، تمام شہری پاکستان آسٹریلیا میچ راولپنڈی سٹیڈیم دیکھ سکیں گے  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)روالپنڈی میں ہونے والے پاکستان آسٹریلیا کرکٹ میچز کے لیے این سی او سی نے پی سی بی کو  100 فیصد شائقین کے ساتھ میچ دکھانے کی اجازت  دے دی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان آسٹریلیا کرکٹ میچ 100 فیصد شائقین کےساتھ دکھایا جاسکے گا۔

این سی او سی کے مطابق 4 مارچ سے5 اپریل تک 100 فیصد گنجائش کے ساتھ شائقین میچ دیکھ سکیں گے، ویکیسن شدہ افراد کو میچ دیکھنے کی اجازت ہو گی۔

اسٹیڈیم میچ دیکھنے آنے والے 12 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کے لئے ویکسینیشن لازمی قرار دی گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق 12 سال سے کم عمر بچے بھی اسٹیڈیم آسکتے ہیں، یہ بھی ہدایت کی گئی کہ اسٹیڈیم میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے۔