بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تیسری ٹیکس ایمنسٹی اسکیم: وفاقی کابینہ نے آرڈیننس جاری کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی حکومت کی تیسری ٹیکس ایمنسٹی اسکیم،وفاقی کابینہ نے آرڈیننس جاری کرنے کی منظوری دیدی۔ وفاقی وزارت خزانہ نے کابینہ سے منظوری کیلئے سمری جاری کی تھی۔

سمری کے مطابق صرف 5 فیصد ٹیکس ریٹ پر اب کالا دھن سفید کیا جاسکتا ہے ، کالا دھن سفید کرنے والے سے اس کے ذرائع آمدن نہیں پوچھے جا ئیںگے ۔ سمری میں لکھا ہے کہ سرمایہ کار ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانے کیلئے نئی کمپنی بنائے گا، ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھانے کی کٹ آف ڈیٹ دسمبر2022 ہوگی۔

سمری کے مطابق نئے یونٹ کے ذریعے جون2024 تک کمرشل پیداوارشروع کردی جائے۔ ایمنسٹی اسکیم میں بیمارصنعتی یونٹس کیلئے تین سال کی ٹیکس مراعات بھی شامل ہیں،سمری میں مزید لکھا ہے کہ بیرون ملک پاکستانی اپنے غیرملکی اثاثے سرمایہ کاری کیلئے بھی جتے ہیں تواگلے5سالوں کیلئے ٹیکس چھوٹ ہوگی۔

سمری میں مزیدلکھا ہے کہ گزشتہ تین سال سے نقصان والی کمپنیوں کو صحت مند صنعتی یونٹ خرید سکتا ہے ، نقصان والی کمپنی کو منافع بخش بنانے والی کمپنی کو تین سال کی ٹیکس چھوٹ بھی ہوگی ۔