اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما وسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ دوسروں کو نہ گھبرانے کے مشورے دینے والے خود گھبرا گئے ہیں، اضافی قرضے لے کریہ پروگرام مکمل کیے جائیں گے، موجودہ حکومت نے معیشت کو تباہ کیا، عوام کو کچھ نہیں دیا۔
منگل کو یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت اپنے آخری دنوں میں عوام کی ہمدردی لینا چاہتی ہے، حکومتی اقدامات سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وزیراعظم کی تقریرمیں بجٹ کا کوئی ذکرنہیں،آج پیٹرول کی قیمت میں جو کمی کی گئی وہ کیسے پوری کی جائیگی۔