کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کی وزارت پناہ گزین نے کہا ہے کہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران بیرون ممالک سے پانچ لاکھ افغان باشندے ملک واپس آئے ہیں۔
کابل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزارت پناہ گزین کے عہدیدار محمد ارسلان خروتی نے کہا کہ زیادہ تر پناہ گزین ہمسایہ ملکوں پاکستان اور افغانستان سے واپس آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان، ایران اور دوسرے ملکوں میں 70 لاکھ افغان پناہ گزین مقیم ہیں اور افغان وزارت پناہ گزین ان افراد کو ملک واپس لانے کے لئے کوشاں ہے۔