بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وفاقی کابینہ نے یوم پاکستان پر قیدیوں کی سزا میں کمی کی منظوری دیدی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی کابینہ نے یوم پاکستان پر قیدیوں کی سزا میں خصوصی معافی کی سمری منظور کر لی،سمری کی منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت قیدیوں کی سزامیں 90 دن خصوصی معافی کی سمری بھجوائی، سمری کے مطابق دہشت گردی اور قتل سمیت سنگین نوعیت کے مقدمات کے قیدیوں کے لیے یہ رعایت نہیں ہوگی،65 سال سے زائد عمرکے معمولی جرائم میں مرد قیدی رعایت کے مستحق ہوں گے، معمولی جرائم میں قید 60 سال کی خواتین اس رعایت کی مستحق ہوں گی،کم ازکم ایک تہائی قید کی سزا گزارنے والے مرد اورخواتین قیدیوں کورعایت دی جائے گی۔