بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امریکہ نے اقوام متحدہ سے 12روسی سفارت کاروں کو بے دخل کردیا

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ اور روس کے درمیان کشیدگی مزید شدت اختیار کرتی جارہی ہے ، امریکی حکام نے روس کے خلاف تازہ اقدام اٹھاتے ہوئے اقوام متحدہ میں تعینات اس کے 12 سفارت کاروں کو جاسوسی کے الزام میں بے دخل کردیا۔

اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مندوب واسیلی نیبنزیا نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں بتایا کہ امریکہ نے حال ہی میں ان کے 12 رفقاءکو ملک سے بے دخل کیا ہے جو میزبان ملک کے ساتھ معاہدے اور ویانا کنونشن کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

ادھر اقوام متحدہ میں امریکہ کے نائب مستقل مندوب رچرڈ ملز نے بھی اس اقدام کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ روسی سفات کاروں کی بے دخلی کا معاملہ یوکرین میں انسانی صورتحال پر غور کے لئے بلائے جانے والے اجلاس میں زیر بحث لانا مناسب نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ سفارت کار ایسی سرگرمیوں میں ملوث تھے جو ان کی ذمہ داریوں میں شامل نہیں تھیں۔