شکارپور (مانیٹرنگ ڈیسک)شکارپور میں کچے کے علاقے میں جونیجو اور کلہوڑو قبائل کے درمیان دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔
مدیجی کچے کے علاقے میں دو قبائل میں جاری تصادم کے نتیجے میں فائرنگ سے 9 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔
پولیس نے صورتحال پرقابوپالیا ہے، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق پولیس کی بھاری نفری علاقے میں تعینات کردی گئی ہے تاکہ مزید خون ریزی نہ ہو۔