بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایف بی آر کی بہترین کارگردگی کی وجہ سے عوام کو ریلیف دینے میں کامیاب ہوئے، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی بہترین کارگردگی کی وجہ سے ہم عوام کو پیٹرول ، ڈیزل اور بجلی کی قیمتوں میں ریلیف دینے میں کامیاب ہوئے۔

وزیر اعظم نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ایف بی آر نے ماہِ فروری کا طے شدہ441ارب روپے کا ہدف عبورکرتے ہوئے ٹیکس وصولیوں میں 28.5% کا ٹھوس اضافہ کیاہے ۔جو ماہانہ نموکے اعتبار سے30% سے بھی زائدہے۔

عمران خان نے کہا کہ ایف بی آر کی اسی کارکردگی کی بدولت ہم اب اپنے عوام کیلئے سہولیات فراہم کرنے اور پیٹرول، ڈیزل اور بجلی کی قیمتوں میں رعایت دینے کے قابل ہوئے ہیں۔