اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کی سہولت کے لئے تحصیلوں سمیت 88نئے مقامات پر رجسٹریشن سنٹرز قائم کردیئے ہیں۔
To facilitate our citizens NADRA has expanded its outreach by opening 88 new registration centres including in tehsils where no centre existed before. The spread of the new centres: Balochistan 13, Sindh 23, KPK 16, GB 11, Punjab 11, AJK 12 & 1 each in Islamabad & Rawalpindi
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 2, 2022
وزیراعظم نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ شہریوں کی سہولت کیلئے نادرانے سہولت سے محروم تحصیلوں سمیت88نئے مقامات پررجسٹریشن سنٹرزکے قیام کے ذریعے اپنے دائر کارِکووسعت دی ہے۔ملک بھرمیں قائم کئے جانے والے ان نئے مراکز کی تفصیلات حسبِ ذیل ہیں۔بلوچستان میں13،سندھ23، پختونخوا16،گلگت بلتستان 11، آزادجموں وکشمیر 12، راولپنڈی 1اوراسلام آباد میںبھی ایک نادراسنٹر قائم کردیاگیاہے ۔