بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی پی عوامی مارچ آج سندھ سے پنجاب میں داخل ہوگا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کا عوامی مارچ آج سندھ سے پنجاب میں داخل ہوجائے گا، مارچ سکھر سے گھوٹکی پھر رحیم یار خان روانہ ہو گا، بلاول بھٹوزرداری نے رات سکھرمیں خورشید شاہ کی رہائش گاہ پرقیام کیا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں عوامی لانگ مارچ کے شرکاء تیسرے مرحلے میں سکھر پہنچے جہاں ان کے استقبال کے لیے سٹی بائی پاس پر سو فٹ لمبا تیر کا نشان آویزاں کیا گیا تھا۔

سکھر میں قیام کے بعد چوتھے مرحلے میں عوامی لانگ مارچ کے شرکاء بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں سکھر سے گھوٹکی اور پھر رحیم یار خان کے لیے روانہ ہوں گےجہاں چوک بہادر پور پر بلاول بھٹو زرداری عوامی لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کریں گے۔